اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تازہ ترین روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق کی ذمے داری اب لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ کے کیسز سننے کی لگا دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔

توہین عدالت درخواست میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی معطل کر کے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.