بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

رحیم یار خان: تعلقات کا شبہ، لڑکی کے رشتے داروں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی

رحیم یار خان میں تعلقات کے شبہ میں لڑکی کے رشتے داروں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی، متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے 2  ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقے رکن پور میں تعلقات کے شبہ پر لڑکی کے رشتے داروں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی۔

متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے متاثرہ نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.