جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

معمر خاتون نے ٹرین کا سفر کرتے ہوئے اپنی بکری کیلئے بھی ٹکٹ خرید لیا

بھارت میں ایک معمر خاتون نے ٹرین کا سفر کرتے ہوئے اپنی بکری کیلئے بھی ٹکٹ خریدا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹکٹ چیکر خاتون سے بات کر رہا ہے۔

بھارت کے بیوروکریٹ اوانیش شرن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نے ٹرین کا سفر کرنے کیلئے اپنے ساتھ ساتھ بکری کا ٹکٹ بھی خریدا اور یہی بات وہ ٹکٹ چیکر کو بتا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی گفتار سے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ مغربی بنگال کی ویڈیو ہے کیونکہ وہ بنگالی زبان میں بات کر رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.