بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

ملک میں فی تولہ سونا ساڑھے 10 ہزار روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں زبردست کمی سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 9002 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 90 ہزار 586 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.