بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کثیرالجہت نوعیت کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، کیلیفورنیا سسٹر اسٹیٹ معاہدے کے تحت تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پنجاب میں تاریخی عمارتوں کی بحالی سے متعلق امریکی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اقتصادی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.