بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

امریکی صدر جوبائیڈن کا پھر سے فیس ماسک پہننے کا فیصلہ

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر سے فیس ماسک پہننے کا فیصلہ کرلیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق خاتون اوّل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صدر جوبائیڈن نے گھر کے اندر اور لوگوں سے ملاقات کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت فیس ماسک پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے مطابق صدر جوبائیڈن کا پیر کو کیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور انہیں اس بیماری کی کوئی علامات بھی نہیں ہیں۔

پریس سیکریٹری کے مطابق امریکی صدر گھر کے اندر اور باہر دوسروں سے کافی حد تک فاصلہ رکھتے ہوئے اپنا ماسک ہٹادیں گے۔

امریکی خاتون اوّل جِل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تاہم صدر جوبائیڈن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے امریکی خاتون اوّل 72 سالہ جل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد پیر کو 80 سالہ صدر جوبائیڈن کا کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران امریکا میں کورونا اور اس کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.