بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان کا آج بنگلہ دیش سے مقابلہ

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے، آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پلیئرز اچھا پرفارم کررہے ہیں، نتائج بھی ہمارے حق میں آ رہے ہیں۔

آج کے میچ میں قومی ٹیم چار فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اترے گی، پلیئنگ الیون میں شاداب خان واحد اسپنر ہوں گے البتہ افتخار احمد اور سلمان آغا کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے منگل کی شام قومی اکیڈمی میں پریکٹس کی، بنگلہ دیش کے لٹن داس فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.