بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

ایکسچینج کمپنیز پر اہلکار لگانے کی درخواست خود کی تھی، ملک بوستان

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز پر اہلکار لگانے کی درخواست ہم نے خود کی تھی۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کے دوران ملک بوستان نے انکشاف کیا کہ ایکسچینج کمپنیز کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست خود انہوں نے آرمی چیف اور اعلیٰ حکام سے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دراصل بلیک مارکیٹ کے کارندے ان کے کلائنٹس کو راستے میں روک کر زیادہ ریٹ آفر کرتے تھے، جس کی وجہ سے ان کی سپلائی متاثر ہورہی تھی۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ انہیں مانیٹرنگ پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ڈالر آج اوپن مارکیٹ میں 317، 318 تک آگیا تھا، کل بھی کمی آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.