منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی 5 سیکریٹریز تعیناتی کی تجاویز مسترد کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ حکومت کی 5 سیکریٹریز کی تعیناتی کی تجاویز مسترد کردیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی 5 سیکریٹریز اور 3 ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

سید حسن نقوی کو پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سندھ، ڈاکٹر منصور عباسی سیکریٹری صحت تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

سندھ حکومت نے کاظم جتوئی کو محکمہ خزانہ جبکہ شیریں مصطفیٰ ناریجو کو محکمہ تعلیم میں تعیناتی کی تجویز دی تھی۔

صوبائی حکومت نے اقبال میمن کی محکمہ داخلہ تعیناتی کی تجویز دی، اسے بھی مسترد کردیا گیا، نیاز عباسی کو آبپاشی، ناصر عباس سومرو کو خوراک میں لگانے کی تجاویز بھی مسترد کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے نجم احمد شاہ کو سیکریٹری فاریسٹ لگانے کی نگراں حکومت کی تجویز بھی مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں سندھ حکومت کو سیکریٹری زراعت رفیق مصطفیٰ شیخ کو لگانے کی تجویز دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.