منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

الیکشن کمیشن کی سندھ میں سینئر سرکاری افسران کے تبادلے و تقرریوں کی منظوری

الیکشن کمیشن نے سندھ میں سینئر سرکاری افسران کے تبادلے و تقرریوں کی منظوری دے دی۔

گریڈ21 کے شکیل احمد کو چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، زاہد علی عباسی کو سینئر بورڈ ریونیو، منظور احمد شیخ کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

صدف انیس شیخ کو سیکریٹری کالج ایجوکیشن، شہاب قمر انصاری کو سیکریٹری آئی اینڈ سی سروسز جبکہ فیاض حسین عباسی کو سیکریٹری توانائی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ پولیس میں تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی۔

عمر فاروق بلو کو سیکریٹری ہیومن سیٹلمنٹ اورسوشل ہاؤسنگ، بلال احمد میمن کو پرنسپل سیکریٹری گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

سید حسن نقوی کو پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سندھ، ڈاکٹر منصور عباسی سیکریٹری صحت، اسد ضامن کو سیکریٹری ٹرانپسورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نور احمد سمو کو سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ سندھ، اصغر علی میمن کو سیکریٹری منصوبہ بندی اور ترقیات سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.