جمعہ 21؍صفر المظفر 1445ھ8؍ستمبر 2023ء

پرویز الہٰی کو سادہ لباس افراد نے غیر قانونی طور پر اغوا کیا، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو سادہ لباس افراد نے غیر قانونی طور پر اغوا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اپنے وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ کی گاڑی میں گھر روانہ ہوگئے۔

اسلام آباد سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ انصاف کی بالادستی قائم ہوئی ہے، امید ہے چوہدری پرویز الہٰی صاحب گھر جا سکیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو سادہ لباس افراد نے غیرقانونی طور پر اغوا کیا، پی ٹی آئی صدر کو لے جانے والے بعد میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار نکلے۔

عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ پولیس فورس ٹھگوں کے ایک بے قابو گروہ کی طرز پر چل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.