منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

پی آئی اے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس پر یونین کی جانب سے 26 روز بعد ہڑتال ختم کر دی گئی۔

پی آئی اے کے گروپ ایک سے 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تنخواہ میں اضافے کی منظوری پر مبنی ایم او یو پر دونوں جانب سے دستخط کر دیے گئے ہیں۔

صدر پیپلز یونٹی سی بی اے ہدایت اللّٰہ خان کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ پی آئی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ہدایت اللّٰہ خان نے مزید بتایا کہ بورڈ کی منظوری ہوتے ہی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے پاکستان بھر میں 26 دن سے جاری احتجاج منگل کو ختم کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.