اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

ہوائی جہاز سے بجلی کڑکنے کا منظر کیسا لگتا ہے؟ ویڈیو وائرل

زمین سے طوفانِ برق و باران کا منظر تو ہم میں سے اکثر لوگوں نے دیکھا ہوتا ہے لیکن فضا سے اس کا مشاہدہ کرنا بالکل نیا تجربہ ہے۔

بجلی کڑکنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں، گہرے بادل، تیز ہوائیں، بارش، ہوا کا دباؤ، یہ سب عوامل مل کر طوفان برق و باران بناتے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ہوائی جہاز سے بجلی کڑکنے کا نظارہ کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ کیا اور اسے شیئر کیا ہے۔

صارف نے بتایا کہ یہ فوٹیج 35 ہزار فٹ کی بلندی پر بنائی گئی ہے۔

جون میں شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 57 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.