منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی ڈانس ویڈیو وائرل

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ، میگھن مارکل نے کیلیفورنیا میں بیونسے کے رینسانس کنسرٹ میں شرکت کی۔

اس کنسرٹ سے ہیری اور میگھن کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یوجینیا گاراوانی نامی ایک مداح نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہیری اور میگھن کی یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس  ویڈیو میں ہیری اور میگھن کو انتہائی خوشگوار موڈ میں بیونسے کے کنسرٹ کے دوران اپنے ’پرائیویٹ باکس‘ میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کنسرٹ میں میگھن مارکل کی والدہ ڈوریا رگلینڈ بھی شاہی جوڑے کے ساتھ موجود تھیں۔

ہیری اور میگھن کی اس ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.