منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

کشمور، کچے کے علاقے سے تین مغوی بازیاب

سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے سے پولیس نے تین مغوی بازیاب کروالیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والوں میں مکھی جگدیش کمار، اس کا پوتا جئے دیپ اور ڈاکٹر منیر نائچ شامل ہیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا تو ملزمان مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، تمام مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب ہندو برادری اور سول سوسائٹی نے تمام 11 افراد کی بازیابی تک اپنا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین تین روز سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان انڈس ہائی وے کی سرحد ڈیرہ موڑ پر سراپا احتجاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.