منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

محکمہ اعلی تعلیم نے طالبہ کی اسکالر شپ بحال کردی

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے پشاور یونیورسٹی کی خصوصی طالبہ کی اسکالرشپ بحال کردی۔

صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم  نے پشاور سے جاری بیان میں کہا کہ طالبہ تناوش ماہین کو تحقیق کےلیے گزشتہ سال اسکالرشپ دی گئی تھی۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جامعہ پشاور کی فارغ التحصیل خصوصی طالبہ تناوش ماہین کی اسکالر شپ روک لی۔

طالبہ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت کے ادارے نے اسکالر شپ روک دی ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق طالبہ کو دی گئی اسکالرشپ کی میعاد 1 سال تھی جو 10 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.