منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

اسپین: طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، 2 افراد ہلاک، 2 لاپتہ

اسپین میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوگئے۔

وسطی علاقوں کی سڑکیں، سب وے ٹرین، تیز رفتار ٹرین سروس لائنیں بند ہوگئیں۔

وسطی اسپین میں کل سے برسنے والی موسلا دھار بارش اور سیلابی ریلوں سے سڑکیں دریا بن گئیں۔

جاپان میں شدید بارشوں کے بعد بننے والی سیلابی صورتحال سے 3 افراد ہلاک اور 3 لاپتا ہوگئے۔

سیلابی پانی سے کئی پُلوں کو نقصان پہنچا، سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، پانی سب وے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کے ڈبے میں داخل ہوگیا۔

سیلابی پانی کے باعث لوگوں کو چھتوں پر پناہ لینا پڑی، پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نکالا گیا، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے وسطی اسپین میں آج بھی بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.