منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے 4 ہندوؤں کے اغوا کے خلاف کشمور میں دھرنا جاری

کشمور میں ہندو برادری کا اپنے مغویوں کی بازیابی کیلئے 2 دن سے دھرنا  جاری ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کشمور امجد شیخ کے دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

پولیس سے بے خبر ڈاکو بارات دیکھنے میں مگن رہے، باراتیوں کی صورت میں گاڑیوں سے پولیس نکل آئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے 4 ہندوؤں سمیت 14 افراد کو اغوا کر رکھا ہے، انہیں بازیاب کروایا جائے، جب تک مغوی بازیاب نہیں ہوتے تب تک یہ دھرنا جاری رہے۔

مظاہرین سندھ، پنجاب اور بلوچستان انڈس ہائی وے کی سرحد ڈیرہ موڑ پر سراپا احتجاج ہیں، دھرنے کے باعث سندھ پنجاب اور بلوچستان کیلئے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔

ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے میں آپریشن جاری ہے، جلد تمام مغویوں کو بازیاب کروالیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.