پیر 17؍صفر المظفر 1445ھ4؍ستمبر 2023ء

پشاور: خصوصی طالبہ کی اسکالر شپ روک لی گئی

خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جامعہ پشاور کی فارغ التحصیل خصوصی طالبہ تناوش ماہین کی اسکالرشپ روک لی۔

تناوش ماہین نے لائبریری سائنس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، سابق وزیر تعلیم کامران بنگش نے طالبہ کےلیے ایک سال کی اسکالرشپ کا اعلان کیا تھا۔

خصوصی طالبہ نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہیں اسکالرشپ کے تحت ماہانہ 25 ہزار روپے ملنے تھے، 6 ماہ ادائیگی کے بعد محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اسکالر شپ روک لی۔

تناوش ماہین نے مزید کہا کہ مجھ سے ملازمت دینے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا، محکمہ تعلیم نے فنڈ آنے پر اسکالرشپ کی بقایا رقم دینے کا کہا تھا۔

خصوصی طالبہ نے مطالبہ کیا کہ اسکالرشپ بحال کرکے وعدے کے مطابق ملازمت دی جائے۔

دوسری طرف محکمہ اعلیٰ تعلیم نے خصوصی طالبہ تناوش ماہین کی اسکالرشپ سے متعلق موقف دے دیا ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق طالبہ کو سینٹر آف ایکسیلینس ان کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمیزم سے  اسکالرشپ دی جارہی تھی، دفتری امور کے باعث تاخیر ہوئی، جسے جلد ہی بحال کردیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.