منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

’تہوار پر چھٹی کیوں نہیں دی؟‘، سوال کرنے والے بھارتی استاد کو معطل کردیا گیا

بھارتی استاد کو رکشا بندھن کی چھٹی منسوخ کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدام پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، اس کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسے معطل کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سرکاری اسکول کے استاد کو اپنی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل کمار نامی سرکاری اسکول کے استاد کی بہن کو رکشا بندھن کی چھٹی منسوخ ہونے کے باعث راکھی باندھنے کے لیے بھاگلپور سے کھگڑیا (تقریباً 90 کلومیٹر) کا سفر کرنا پڑا، جس پر مذکورہ استاد تعلیمی محکمے کے افسران پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے برس پڑے۔

خیال رہے کہ بھارتی حکام نے تدریسی دنوں کے ضیاع کو پورا کرنے کے لیے، سال کے بقیہ پانچ مہینوں میں اہم تہواروں پر اسکولوں کی تعطیلات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب سنیل کمار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اس ویڈیو کلپ میں، انہیں بہار کے محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، کیونکہ ان کی بہن انہیں اسکول کے احاطے میں راکھی باندھ رہی ہے۔

یہ ویڈیو 31 اگست کو شیئر کیا گیا تھا، تاہم استاد کو یکم ستمبر کو ایک سرکاری حکم نامے کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر روک کر معطل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ اعلیٰ حکام کے خلاف نازیبا اور قابل اعتراض بیان دینے پر بھی استاد کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.