منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

نگراں وزیرِ اعظم کا 9 مئی کے واقعات پر بیان باعثِ تشویش ہے: ترجمان پی ٹی آئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کا 9 مئی کے واقعات پر بیان حیران کن اور باعثِ تشویش ہے۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے ٹی وی انٹرویو پر پاکستان تحریکِ انصاف نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم بادی النظر میں اب تک آئین اور اپنے مینڈیٹ کو ٹھیک طریقے سے نہیں سمجھے ہیں۔

اسلام آباد نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا…

پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ انتخابات کے انعقاد کے علاوہ ہر موضوع پر بیانات دے رہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک حکومتی سطح پر ناقص، گمراہ کن اور مجہول بیانیوں کا مزید متحمّل نہیں ہو سکتا، یہ بیانیے 9 مئی کے واقعات کے حقائق کوچھپانے کی کوشش لگتے ہیں جنہیں قوم تسلیم نہیں کر رہی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ قوم 9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطح کی عدالتی تحقیقات کی منتظر ہے۔

ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے پاس قابلِ اعتبار شواہد ہیں تو انہیں قوم کے سامنے رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.