منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

ایماندار پولیس افسر اور مجرم بیٹے کی کہانی، ’ممبئی میری جان‘ کا ٹریلر جاری

جرائم کی دنیا پر مبنی او ٹی ٹی سیریز ’ممبئی میری جان‘ کا ٹریلر آج ریلیز ہوگیا۔

اس سیریز میں 1970 کی دہائی کا ممبئی دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی گینگ وار اور جرائم کی کہانیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

ٹریلر کا آغاز ایک جاندار مکالمے سے ہوتا ہے، ’جب ایمانداری بھوک سے ٹکراتی ہے تو ہمیشہ ہارتی ہے، میں ایماندار تھا پر دارا بھوکا تھا‘۔

اس سیریز میں کے کے مینن نے پولیس افسر ’اسماعیل قادری‘ اور اونیش تیواری نے ان کے بیٹے ‘دارا قادری’ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ایک ایماندار پولیس افسر کا بیٹا غربت اور تنگدستی سے پریشان ہو کر جرائم کا راستہ اختیار کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.