پیر 17؍صفر المظفر 1445ھ4؍ستمبر 2023ء

کراچی: ٹرک الٹنے سے ماری پور روڈ پر برف بکھر گئی

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ماری پور روڈ پر ٹرک الٹ جانے سے سڑک پر برف بکھر گئی تاہم پولیس نے ہنگامی امداد کر کے سڑک کو کلیئر کر کے ٹریفک کو بحال کر دیا۔

شیر شاہ پولیس کے مطابق برف سے بھرا ٹرک لیاری ایکسپریس وے سے ماری پور روڈ پر پہنچا اور گلبائی کی طرف مڑنے کے دوران ٹرک غیر متوازن ہو کر الٹ گیا۔

ٹرک الٹنے سے ماری پور روڈ کے شیر شاہ پل پر برف کے بلاکس پھیل گئے اور شہر سے گلبائی کی طرف جانے والا ٹریفک معطل ہو گیا۔

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب چینی کی بوریوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔

شیر شاہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے عملے نے فوری ہنگامی امداد دیتے ہوئے سڑک کو کلیئر اور ٹریفک کو بحال کر دیا۔

پولیس کے مطابق ٹرک اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.