منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

شمالی وزیرستان: جرگے کی قتل کے ملزم کا گھر جلانے کی کوشش

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں قتل کے کیس کے ملزم کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔

شمالی وزیرستان میں قبائلی جرگے نے لشکر تشکیل دے کر قاتل کا گھر گرانے کا اعلان کیا تھا۔

ڈنڈا بردار لشکر نے گھر پر دھاوا بول کر آگ لگانے کی کوشش کی۔

ڈی پی او شمالی وزیرستان نے واقعے کی رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختون خوا کو ارسال کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے بھائی اور بھابھی کو رقم کے تنازع پر قتل کیا تھا، ملزم کے خلاف 2 ستمبر کو تھانہ میر علی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرگے نے عابد اللّٰہ کے گھر کو 3 ستمبر کو گرانے کا اعلان کیا تھا، ہجوم نے ملزم عابد اللّٰہ کے گھر پر دھاوا بول کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی۔

ڈی پی او شمالی وزیرستان کا اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو گرانے سے روک دیا، پولیس نے مذاکرات کیے، جس کے بعد ہجوم نے علامتی طور پر گھر کی چھت پر 2 ٹائر جلائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.