منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

ایشیا کپ: بھارت اور نیپال میچ کے ٹاس کے بعد بوندا باندی شروع

ایشیا کپ میں بھارت اور نیپال کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹاس کے بعد بوندا باندی شروع ہو گئی۔

بوندا باندی شروع ہوتے ہی پالی کیلے گراؤنڈ کو ڈھانپ دیا گیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ میں ہفتے کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ہفتے کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔

ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ نیپال اور بھارت کی ٹیموں میں سے ایک ٹیم آج ایونٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.