اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

الیکشن کمیشن کی 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسران کو بُلانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات سے قبل بڑا اقدام کرلیا، صوبوں میں 3 سال سے زائد عرصے سے تعینات افسران کو بلانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن نے وفاق کو صوبے میں موجود ایسے افسران کو بلانے کی ہدایت کردی، جن کی تعیناتی کو 3 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ای سی پی نے اس حوالے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں سیکریٹریٹ گروپ، او ایم جی اور ایکس کیڈر افسروں کو فوراً وفاق کو رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران پر الیکشن کمیشن کی ہدایات کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.