اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

ڈی آئی جی آپریشنز کی دعوت پر شہدا کی فیملیز نے ایشیا کپ کا میچ دیکھا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز نے پولیس شہدا کی فیملیز کو ایشیا کپ کا میچ دیکھنے کی دعوت دی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کے مطابق میچ سے پہلے شہدا کی فیملیز کو پولیس لائنز میں ظہرانہ دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ظہرانے کے بعد شہدا کی فیملیز کو ڈولفن فورس کے پروٹوکول میں پی آر یو کی گاڑیوں میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے قذافی اسٹیڈیم میں شہدا کی فیملیز کا استقبال کیا۔

سید علی ناصر رضوی کے مطابق اس موقع پر شہداء کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے اس حوالے سے کہا کہ شہدا کی فیملیز کو ایشیا کرکٹ کپ کے میچ پروٹوکول کے ساتھ دکھائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.