اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

’ایک وقت کا کھانا بھی دشوار ہوگیا‘ عوام کی دہائی

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام نے دہائی دے دی۔ دو وقت کی روٹی تو دور کی بات ہے، اب تو ایک وقت کا کھانا بھی دشوار ہوگیا ہے۔

کراچی کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئیں۔

شہر قائد میں ایک کلو مٹر 400 روپے جبکہ بھنڈی 160 روپے تک جا پہنچی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامہ کہیں بھی آویزاں نہیں، دکاندار اپنی من مانی کر رہے ہیں۔

ادھر لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 کا ہو گیا ہے جبکہ ماش کی دال 600 روپے تک جا پہنچی۔

اسلام آباد میں اتوار بازار میں اشیائے خورونوش کی زیادہ قیمتوں نے ہوش اڑا دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.