اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد ایشیاکپ کے میچز دیکھنے کیلئے کل پہنچے گا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا 4 رکنی وفد ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کےلیے کل پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کا وفد کل دوپہر واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے گا۔ وفد میں بھارتی بورڈ کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر بی سی سی آئی یُودھویر سنگھ، سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم بھی بھارتی وفد میں شامل ہیں۔

راجر بنی اور راجیو شکلا سمیت بھارتی وفد ایشیا کپ کے 5 اور 6 ستمبر کے میچز بھی دیکھے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ایشیا کپ کےلیے متعدد کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو دعوت دی ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پی سی بی 4 ستمبر کو تمام بورڈز کے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.