اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نعیم پنجوتھا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بشریٰ بی بی کو روزانہ عدالتوں کے چکر لگوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے منسلک بیانات غلط ہیں۔ ان کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف کرپشن کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.