اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

گٹر میں گرنے کے واقعات کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گٹر میں گرنے کے واقعات کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا، یہ واقعات بدقسمت ہیں۔

میئر کراچی نے ردعمل دیا کہ انہوں نے ان علاقوں میں جاکر گٹر کے ڈھکن نہیں چرائے ہیں، اس نوعیت کے واقعات کا الزام پیپلز پارٹی، میئر یا ٹاؤن چیئرمین کے اوپر لگتا ہے تو یہ غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو خود واٹر بورڈ میں گٹر کے ڈھکن بنانے کا کارخانہ لگایا ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ گٹر کے ڈھکن بیچنے کا کام نہیں کر رہا ہوں، دراصل ڈھکن سوچ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر گٹروں کے ڈھکن چوری کر رہے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھرنے دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے، سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.