منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما زین شاہ کا مغویوں کی جلد بازیابی کا مطالبہ

سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے مرکزی صدر سید زین شاہ نے کچے کے علاقوں میں مغویوں کو جلد بازیاب کروانے کا مطالبہ کردیا۔ 

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ حکومت، سیکیورٹی ادارے اور انتظامیہ پولیس کے ساتھ تعاون کر کے مغوی ساگر کمار، ڈاکٹر منیر نائچ، مکی جگدیش کمار اور معصوم جئہ دیپ کمار و دیگر کو فوری طور پر بازیاب کروائے۔

رہنما سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے کہا کہ سب مغویوں کو اگر 24 گھنٹے کے اندر بازیاب نہ کروایا گیا تو میں خود ڈیرہ موڑ کشمور دھرنے میں شرکت کروں گا۔

واضح رہے کہ آج ایس یو پی کندھ کوٹ کے ڈویژنل صدر زریت بجارانی نے وفد کے ہمراہ دھرنے میں شرکت کی اور وفد نے دھرنے کے شرکاء کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.