اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

بلاول کی سربراہی میں مافیا کا مقابلہ کرینگے: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اب بلاول بھٹو کی سربراہی میں مافیا کا مقابلہ کریں گے۔

کراچی میں یومِ دفاع کی مناسبت سے خواتین سائیکل پریڈ کی تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں ہر ٹیلنٹ ہے لیکن ہم نے منفی سوچ مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ لیاری نے بہترین آرٹسٹ اور فٹبالرز دیے، بہتری کا سفر اسی طرح جاری رہے گا۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دھرنا دینے یا بینرز لگانے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، لیاری میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.