اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

واضح ہو گیا چیئرمین پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں: حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کا ملاقات کے بعد اٹک جیل کے باہر بیانات این آر او کی بھیک ہے، ان کے بقول پی ٹی آئی چیئرمین بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ واضح ہو گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں اور اس کے لیے پیغامات دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سمجھ آ گئی ہو گی کہ بشریٰ بی بی کیوں دوست ملک کی اہم شخصیت سے ملیں، اب سمجھ آ گئی ہو گی کہ بشریٰ بی بی کیوں مختلف لوگوں سے ڈیل کے لیے ملاقاتیں کرتی رہیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ کچھ دن پہلے طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی شخص نے بھی دوست ممالک سے رابطے کیے، یہ شخصیت یقیناً صدر عارف علوی ہی ہو سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عارف علوی اپنے منصب کا غلط استعمال کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو این آر او دینے کی کوششں کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.