منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

کراچی: پولیس کے تشدد پر شہری نے اپنی موٹر سائیکل جلا دی

کراچی میں 15 مددگار پولیس کے اہلکاروں کے تشدد کرنے کے خلاف آن لائن موٹر سائیکل چلانے والے شہری نے کراچی پریس کلب کے باہر اپنی موٹر سائیکل نذرِ آتش کر دی۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

مددگار پولیس کے اہلکاروں کے ناروا سلوک کے خلاف ہیریسن نامی شہری نے کراچی پریس کلب کے باہر اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگائی۔

ہیریسن آن لائن موٹر سائیکل چلاتا ہے، پولیس نے شہری کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں ہیریسن نے بتایا ہے کہ کینٹ اسٹیشن کے قریب مشکوک افراد کو دیکھ کر 15 مددگار کو فون کیا تھا، 15 مددگار کے اہلکاروں نے پہنچ کر کہا کہ تم نشے میں لگتے ہو اور مجھ پر تشدد کیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر پولیس اہلکاروں کی غلطی ثابت ہوئی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.