منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

تربت: چھاپے کے دوران فائرنگ، مطلوب ملزم کی اہلیہ جاں بحق

تربت کے علاقے صلالہ بازار میں مطلوب ملزم عبید کے گھر پر چھاپے کے دوران ملزم کی اہلیہ فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کےدوران ملزم نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یامین کی بیوی کچھ عرصے پہلےجھگڑے کے بعد میکے چلی گئی تھی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے اس کی اہلیہ جاں بحق ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم عبید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.