منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

مردان، گھر کے اندر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

مردان کے علاقے بارہوتی میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں میاں بیوی، والدہ، 4  سال کا بیٹا اور بھانجا شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر ملزم کی لاش بھی ملی ہے، تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ اسے مارا گیا ہے یا خودکشی کی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں، فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.