اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

راولپنڈی، جنگلی ریچھ مقامی آبادی میں داخل

راولپنڈی کے علاقے بھاٹہ چوک میں جنگلی ریچھ مقامی آبادی میں داخل ہو گیا۔

ریسکیو اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ ریچھ کی تلاش جاری ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ جنگلی ریچھ جمعہ کو بھی بستی میں آیا تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریچھ گزشتہ رات بستی میں داخل ہوا تھا، ریچھ کی تلاش کل سے جاری ہے لیکن اب تک مل نہیں سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.