اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

کچے کے ڈاکوؤں کو دھوکا دینے کیلئے پولیس بارات بنا کر پہنچ گئی

کچے کے ڈاکوؤں پر پولیس نے پکا ہاتھ رکھ دیا۔ ڈاکوؤں کو دھوکا دینے کے لیے پولیس بارات بنا کر ان کے ٹھکانوں تک پہنچ گئی۔

پولیس سے بےخبر ڈاکو بارات دیکھنے میں مگن رہے، باراتیوں کی صورت میں گاڑیوں سے پولیس نکل آئی۔

دو طرفہ مقابلے میں فائرنگ سے ایک اشتہاری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ہلاک ڈاکو بلا چانڈیہ پولیس اہلکار کو شہید کرنے سمیت دیگر متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.