ہفتہ 15؍صفر المظفر 1445ھ2؍ستمبر 2023ء

ماضی کے سیاست دان جیل جانے پر فخر محسوس کرتے تھے، اختر مینگل

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ماضی کے سیاست دان جیل جانے پر فخر محسوس کرتے تھے۔

کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ سردار عطاءاللّٰہ مینگل نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھنے کی وجہ بتادی۔

ان کا کہنا تھا کہ اُس دور کی سیاست اور آج کی سیاست میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ہمیں اپنے اکابرین کے عزائم و افکار کی پیروی کرنا ہوگی۔

اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نکتے پر تحریک چلانا ہوگی، لاپتہ افراد کی بازیابی کےلیے جمہوری انداز میں تحریک چلانا ہوگی۔

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے مزید کہا کہ ہمیں تمام مظالم کا یکجہتی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.