ہفتہ 15؍صفر المظفر 1445ھ2؍ستمبر 2023ء

سی پیک کا بلوچستان کے سوا پورے پاکستان کو فائدہ پہنچ رہا ہے، عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کا بلوچستان کے سوا پورے پاکستان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

حب میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ہر چیز میں اضافہ ہوتا ہے، پاکستان میں 35 سے 40 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں۔

جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ بیرون ممالک میں مہنگائی ہے تو تنخواہیں بھی اسی حساب سے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے بعد اور ہم 2018ء سے ہی ازسر نو دوبارہ انتخاب کے حامی ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان کا فنڈ بلوچستان کو ملے گا تو پسماندگی سے باہر نکل سکے گا، سی پیک سے پورے ملک کو فائدہ پہنچ رہا ہے مگر بلوچستان کو ابھی تک فائدہ نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.