ہفتہ 15؍صفر المظفر 1445ھ2؍ستمبر 2023ء

ساف انڈر16 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، بھوٹان کو شکست

ساف انڈر16 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے میزبان بھوٹان کو شکست دیدی ہے۔

تمپھو کے چنگلیمتھن اسٹیڈیم میں پاکستان انڈر16 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ گو کہ میچ میں بھوٹان انڈر 16 نے برتری حاصل کی مگر پاکستان نے ہاف ٹائم سے قبل ہی نہ صرف مقابلہ برابر کردیا بلکہ برتری بھی حاصل کرلی جو فائنل وِسل تک برقرار رہی۔

تاندن پھنٹ شو نے 13ویں منٹ میں گول کرکے بھوٹان کو برتری دلائی مگر چار منٹ بعد ہی پاکستان کے کپتان عبیداللّٰہ خان نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

کھیل کے تیسویں منٹ میں سبحان کریم نے پاکستان کا دوسرا گول کرکے گرین شرٹس کو 1-2 کی برتری دلادی۔

دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور یوں پاکستان انڈر16 نے اپنا پہلا میچ 1-2 سے جیت کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 4 ستمبر کو مالدیپ سے کھیلے گی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.