ہفتہ 15؍صفر المظفر 1445ھ2؍ستمبر 2023ء

افتخار احمد کا بیٹا پاکستانی ٹیم کیلئے دعا گو

پشاور میں پاکستانی  کرکٹر افتخار احمد کے بیٹے قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ایشاء کپ کا بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے دونوں بھارتی کھلاڑیوں کی گلیاں کھڑکائیں، تیز رفتار گیندوں پر دونوں بلے بازوں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا۔

دوسری جانب خواتین کرکٹرز عالیہ ریاض اور فاطمہ ثناء بھی قومی ٹیم کی جیت کےلیے پُرامید ہیں۔

واضح  رہے کہ پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

اس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ اچھا اسکور کر کے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.