ہفتہ 15؍صفر المظفر 1445ھ2؍ستمبر 2023ء

انسداد دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.