منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، خاتون پر لاتوں اورگھونسوں سے تشدد

بھارت انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ واقعہ ساگر شہر میں 12 اگست کو پیش آیا، عورت کی گود میں اس کا 4 ماہ کا بچہ بھی تھا لیکن سنگ دل افراد نے اسے لاتیں، گھونسے اور راڈیں ماریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ یہ ویڈیو جمعرات کی دوپہر سے وائرل ہو رہی ہے، ہم متاثرہ خاتون کی معلومات لے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے چند گرفتاریاں کی گئی ہیں، متاثرہ خاتون کو تلاش کرکے اس کا موقف لیا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ اب تک کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ تشدد کرنے والے افراد علاقے کے دکاندار تھے جنہوں نے عورت کو وہاں سے جانے کا کہا، جب وہ نہیں گئی تو دکانداروں نے اس پر تشدد کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.