جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

بیلجیئم میں سفیر پاکستان آمنہ بلوچ کا دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک کا دورہ

بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے آج برسلز میں دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سفیر نے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

نماز جمعہ کے بعد آمنہ بلوچ نے مسجد میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اور ان سے ان کے مسائل پر بات چیت کی۔

دوران ملاقات  آمنہ بلوچ نے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ سفارت خانہ بیلجیئم میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے جلد اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔

سفیر آمنہ بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارت خانے کے دروازے پاکستانیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ رابطے کو مزید موثر بنانے کیلئے ای۔کچہری کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر بیلجیئم میں پاکستانی کمیونٹی نے سفیر اور سفارت خانے کے عملے کو خوش آمدید کہا اور ان کی رابطہ مہم کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.