جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

عوام کا غصہ سمجھتے ہیں، ریلیف کا اختیار نہیں، کیسے دیں؟ کےالیکٹرک

 ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ عوام کا غصہ سمجھتے ہیں، ریلیف کا اختیار نہیں، کیسے دیں؟ نرخ بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔

ایک بیان میں ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ وفاق کے ٹیرف سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں، کےالیکٹرک ریگولیٹڈ ماحول میں کام کرتا ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک نے مزید کہا کہ بڑھتی بجلی قیمتوں سے کےالیکٹرک کو منافع نہیں ہوتا، حکومتی سطح پر کوئی ریلیف کا اعلان ہوا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.