ہفتہ 15؍صفر المظفر 1445ھ2؍ستمبر 2023ء

مونس الہٰی کا پولیس پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری پر ان کے بیٹے کا رد عمل سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں مونس الہٰی نے پولیس پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔

مونس الہٰی نے کہا کہ پولیس عدالتی حکم کے بعد ان کے والد کو گھر لے جارہی تھی، گلی میں داخل ہوتے ہی پرویز الہٰی کو اغوا کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پولیس نے پھر گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور سے گرفتار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.