منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

بھارت میں دفتر کی چھت جھڑنے پر ملازمین ہیلمٹ پہن کر کام کرنے لگے

بھارت کی ایک مخدوش عمارت میں قائم دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کنکریٹ جھڑنے کی وجہ سے ہیلمٹ پہن کر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ عمارت ریاست تلنگانہ میں ہے جہاں ملازمین ہیلمٹ پہن کر کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں کیونکہ چھت کا پلاسٹر جھڑنے کے باعث وہ خود کو کسی نقصان سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

ضلع جگتیال کے ڈیولپمنٹ آفس میں کام کرنے والے ملازمین کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو موٹرسائیکل ہیلمٹ پہن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ڈیولپمنٹ آفس کو ضلع میں انٹرنیٹ فراہمی اور انفرااسٹرکچر تعمیر کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے لیکن اس کے اپنے ہی دفتر کی حالت ایسی ہے کہ ملازمین اپنے تحفظ کیلئے ہیلمٹ پہن کر کام کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک عہدیدار کے سر پر سیمنٹ کا سلیب آگرا تھا جس سے اس کا سر پھٹ گیا۔

اس دفتر میں پچھلے سال سے لیکیج ہے اور اب اس کی حالت نہایت مخدوش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.