جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

سری لنکا میں موجود شاہین آفریدی نے پی سی بی ڈیجیٹل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایشیا کپ نہیں کھیلا لیکن اس بار بہت اچھی تیاری ہے، سری لنکا میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تینوں فارمیٹ کی بہت کرکٹ کھیلی ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ سری لنکا میں وکٹ اسپنرز کو مدد دیتی ہے، ون ڈے کرکٹ میں حارث رؤف کا رول مشکل ہوتا ہے، جب حارث کو گیند ملتی ہے تو اس وقت گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی۔

پہلے ہی اوور میں وکٹیں حاصل کرنے کی وجہ سے مشہور شاہین شاہ آفریدی سے بھارتی میڈیا نے پریشان ہوکر پروپیگنڈا شروع کردیا۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ ایشیا کپ جیتیں گے، تمام کھلاڑیوں کی مکمل تیاری ہے، فیملی سے زیادہ ٹیم کے ساتھ رہتے ہیں، ہر کھلاڑی ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.